اگر سب کچھ آئینی عدالت نے کرنا ہے تو سپریم کورٹ کو بند کر دیں، علیمہ خان

0
11

علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت نے کوئی کردار ادا نہیں کرنا تو عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں لینے اور اتنے بڑے انتظامی اخراجات کا کیا جواز ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کی عمارتوں اور سکیورٹی سمیت دیگر اخراجات بھی عوام کے ٹیکس سے پورے ہوتے ہیں، لیکن اگر تمام معاملات آئینی عدالت نے ہی دیکھنے ہیں تو پھر سپریم کورٹ کو برقرار رکھنے کی ضرورت کیا رہ جاتی ہے؟

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کے ٹیکس کا پیسہ ایسے اخراجات پر ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

Leave a reply