پمز آتشزدگی میں زندہ بچنے والی واحد بچی دوران علاج دم توڑ گئی

0
9

سانحہ پمز میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی، نومولود پمز چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج تھی۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خوفناک آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کرگئی ہے۔
پمز ہسپتال ذرائع کے مطابق نومولود وینٹی لیٹر پر زیر علاج تھی، جس کا انتقال گزشتہ رات ہوا، نرس رضیہ نومولودکو نرسری سے زندہ نکالنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال آتشزدگی واقعے میں نومولود کی زندگی بچانے والی نرس کیلیے تمغہ شجاعت کی منظوری دی ہے۔

Leave a reply