یواے ای نے ایرانی ائیر لائنز کی پروازیں روک دیں

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرانی ائیرلائنز کی متحدہ عرب امارات کے لیے اور وہاں سے چلنے والی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فضائی شعبے پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی ائیرلائنز کی بغداد اور مسقط کے لیے پروازیں بھی پہلے ہی معطل ہوچکی ہیں، جبکہ جارجیا اور آذربائیجان نے بھی ایرانی ائیرلائنز پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔















