
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 300 دیہی مراکز صحت کو مکمل ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔
منصوبے کے تحت ان مراکز میں جدید علاج اور تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ڈیجیٹل میڈیکل باکس، ٹیلی میڈیسن مراکز اور اسمارٹ الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی۔
صوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی اسکین مشینیں فراہم کرنے اور سرکاری طبی مراکز کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل نگرانی کا نظام بھی قائم کیا جائے گا۔















