
چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ریاض میں ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کی۔
سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق ملاقات میں ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اولو اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی شریک تھے۔
ملاقات سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کی گئی۔
ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان معاہدے کے تحت باہمی تعاون بڑھانے اور دفاعی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔















