صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد سیف سٹی آرڈیننس کی منظوری دیدی

0
13

صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد سیف سٹی آرڈیننس کی منظوری دے دی، جس کے تحت سیف سٹی کیمروں اور نگرانی کے نظام کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مالی جرمانے عائد کیے جا سکیں گے۔
آرڈیننس کے مطابق سیف سٹی کے کسی کیمرے یا متعلقہ سرویلنس انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، اس پر اکسانے یا کسی کو ترغیب دینے کی صورت میں جرمانہ کیا جائے گا۔ کسی کیمرے یا انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔
نئے قانون کے تحت جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج یا ہڑتال کے دوران سیف سٹی کے نظام کو نقصان پہنچنے کی صورت میں منتظمین کو بھی ذمہ دار قرار دیا جا سکے گا۔نقصان کی مالیت کا تعین مجاز افسر کرے گا، تاہم اس سے قبل متعلقہ فریق کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور شنوائی کا موقع دیا جائے گا۔
مجاز افسر کے فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے سامنے اپیل دائر کی جا سکے گی۔
آرڈیننس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جرمانے یا نقصان کی رقم مقررہ وقت پر ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے اراضی کے بقایا جات کی طرح وصول کیا جا سکے گا۔سیف سٹی کیمروں یا سرویلنس انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کے عوض وصول ہونے والی رقم ان کی مرمت اور تبدیلی پر خرچ کی جائے گی۔

Leave a reply