عمران خان کا حکم ملا تو دوباره وزیر اعلیٰ بن سکتا ہوں،علی امین گنڈا پور

0
13

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کو نقصان پہنچا، جبکہ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھے گا تو مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔
ان کے مطابق صوبے میں وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کے باعث وزرا، ارکان اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکم ملا تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران رکاوٹوں کے باوجود وہ تین مرتبہ اسلام آباد پہنچے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ہم ایک ہی جماعت اور پختون ہیں، گھر آئے مہمان کی قدر کرتے ہیں۔

Leave a reply