
وزیراعظم شہبازشریف نے جماعت اسلامی کے مطالبات پر ورکنگ پلان طلب کرلیا،متعلقہ وزارتوں سے ورک پلان ملنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر متعلقہ وزارتوں سے ورکنگ پلان کیلئے تجاویز مانگی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی نے ممکنہ آپشنز تیار کئے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کے اہم مطالبات میں شامل ہے ۔
امیرجماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی 35 سے 40 روپے فی لیٹر کم کرنے کا ایجنڈا پیش کیا،ذرائع کا کہنا ہے پیٹرولیم لیوی میں کمی کےمطالبےپرحکومت کی جانب سے مختلف آپشنز پرغور کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اورامیرجماعت اسلامی کی ملاقات میں عوامی ریلیف کےاقدامات پرگفتگوہوگی ۔















