حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان

0
10

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 7 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔

Leave a reply