لائبہ اعجاز کو بیرون ملک تعلیم کا جھانسہ دینے والا مبینہ گروہ پکڑا گیا ، 2 خواتین بھی گرفتار

0
7

اسلام آباد میں لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا بھجوانے اور اسکالرشپ دلوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 93 لاکھ روپے ہتھیانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر لائبہ اعجاز سے 93 لاکھ روپے وصول کیے۔ انہیں مبینہ طور پر جعلی اسکالرشپ دستاویزات، یونیورسٹی کے آفر لیٹرز اور فیس کی رسیدیں بھی فراہم کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اسکالرشپ کا خواب پورا نہ ہونے پر لائبہ کو شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ لائبہ اعجاز نے 9 اکتوبر کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔
دوسری جانب پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ حکام اس بات کی بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا اس مبینہ فراڈ میں مزید افراد ملوث ہیں یا نہیں۔

Leave a reply