گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کیلئے محمد یحییٰ اخونزادہ ایڈمنسٹریٹر تعینات

0
11

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے افسر محمد یحییٰ اخونزادہ کو صوبے کے مخصوص 12 اضلاع کے لیے ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق محمد یحییٰ اخونزادہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت ان 12 اضلاع میں انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔
محمد یحییٰ اخونزادہ کو وفاق سے خیبرپختونخوا میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
محمد یحییٰ اخونزادہ کا تعلق چارسدہ سے ہے۔ ان کی نئی تعیناتی کو صوبے کے مخصوص اضلاع میں انتظامی امور چلانے کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply