پیرس میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کا راج سنگین بیماریاں اور انفیکشن پھیلنے کا خدشہ

0
7

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایک مصروف ترین انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن پر چوہوں کی بھاری تعداد نے دھاوا بول دیا ہے، جس کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی اور عوامی صحت (Public Health) کے حوالے سے شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حالیہ ویڈیوز، جو پیرس میٹرو کی لائن 4 پر واقع شاٹو روج (Château Rouge) اسٹیشن پر ریکارڈ کی گئیں، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارم اور سیڑھیوں پر درجنوں چوہے کھلم کھلا اور بے خوف ہو کر دوڑ رہے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب اسٹیشن خالی تھا، اور چوہوں نے پورے پلیٹ فارم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔
اس واقعے نے پیرس کے زیر زمین سفری نظام (Métro) میں صفائی کے ناقص انتظامات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ روزانہ سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں نے اس پر شدید غصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ چوہوں کی اتنی بڑی تعداد سنگین بیماریوں کے پھیلنے اور انفیکشن کا باعث بن سکتی ہے۔ پیرس آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہ مناظر اس خوبصورت شہر کے مروجہ تصور کے بالکل برعکس ہیں۔

Leave a reply