سہ فریقی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ایک شناختی کارڈ پر کتنے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں؟

0
13

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لاہور مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ آن لائن آج دوپہر 3 بجے سے فروخت کیے جائیں گے، جبکہ راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے میچز کے فزیکل ٹکٹ 14 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے سے نجی کورئیر کمپنی کے مراکز پر دستیاب ہوں گے۔

سہ فریقی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ اس کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 سے 31 اکتوبر تک پانچ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں فائنل بھی شامل ہے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے شروع ہوگی، جبکہ فائنل کا ٹکٹ کم از کم 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ٹکٹوں کی خریداری کے لیے ایک شناختی کارڈ پر فی میچ زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سہ فریقی ون ڈے سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور سیریز کے آخری مرحلے اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔

Leave a reply