خیبر پختونخوا میں آئین کے مطابق گورنر راج اور ایمر جنسی لگائی گئی،اسحاق ڈار

0
13

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئین کے مطابق گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی گئی، جو لوگ کہہ رہے غیرآئینی کام ہوا عرض ہے کہ یہ بالکل آئین کے مطابق اقدام اٹھایا گیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دہش*تگردی کے خلاف پاکستان نے بڑی بھاری قیمت ادا کی، ابھی تک ادا کر رہے ہیں، کابینہ میں کہا ہمیں یہ کرنا پڑے گا، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، ساری زندگی آئین پر عمل کیا ہمیں جمہوریت کا بھاشن نہ دیں، بشریٰ بی بی کی عمران خان سے باقاعدگی سے ملاقات کروائی جا رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کس نے بارڈر کھول کر دہش*تگردوں کو واپس آنے کی دعوت دی، دہش*تگردی سے اب بھی نہیں نمٹا گیا تو کب نمٹیں گے، کس حکومت نے اجازت دی کہ دہش*تگردوں کو رہا کردیا جائے، تحریک انصاف کے کچھ لوگ اس سب کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے 8 سو ارب روپے خرچ کیے ہوتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی، سرکاری وسائل استعمال کرکے سندھ اور پنجاب کے دورے کیے گئے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مولانا نے وزیراعظم سے کہا میں بات دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوشش کرتا ہوں، وزیراعظم نے مولانا کو کہا معاملہ بہت دور جاچکا ہے کابینہ کا اجلاس بلایا ہے، مولانا نے صبح سویرے وزیراعظم سے رابطہ کیا کہ میں ملاقات کیلئے آرہا ہوں، وزیراعظم نے مولانا کو کہا کہ دیکھیں خیبرپختونخوا میں حالات کیا ہیں۔

Leave a reply