امریکا میں جاسوسی کرنے والے 2 چینی شہری گرفتار، سزاسنادی گئی

0
9

امریکا کی وفاقی عدالت نے چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی کے لیے خفیہ جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے والے دو چینی شہریوں کو 30،30 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق سزا پانے والے افراد کی شناخت لیرن ’’ریان‘‘ لائی اور یوانس چن کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کو قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد مزید تین سال تک نگرانی میں رہنا ہوگا۔
حکام کے مطابق دونوں افراد چینی انٹیلی جنس کے لیے امریکی فوجی اہلکاروں اور فوجی تنصیبات سے متعلق خفیہ معلومات حاصل کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکی فوج، خصوصاً بحریہ سے وابستہ اہلکاروں کو ممکنہ انٹیلی جنس ذرائع کے طور پر بھرتی کرنے کی بھی کوشش کی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان نے غیرملکی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر خفیہ سرگرمیاں انجام دینے کے الزامات کا اعتراف کیا تھا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خفیہ رقوم کی منتقلی کے لیے ’’ڈیڈ ڈراپ‘‘ کا طریقہ استعمال کیا گیا، جس کے تحت مخصوص مقامات پر رقم چھوڑی جاتی تھی تاکہ متعلقہ افراد اسے وصول کر سکیں۔ ایک کارروائی میں تقریباً 10 ہزار ڈالر جبکہ بعد میں مزید 20 ہزار ڈالر خفیہ طور پر منتقل کیے گئے۔

Leave a reply