محمد عامر افغانستان پریمیئرلیگ میں قندھار واریئرزکا حصہ بن گئے

0
11

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے۔
افغانستان پریمیئرلیگ ڈرافٹ میں محمد عامر کو قندھار واریئرز نے پلا ٹینم کیٹگری میں پہلی پک میں اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
محمد عامر بطور برطانوی کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن کرائی تھی۔افغانستان پریمیئر لیگ کا ڈرافٹ دبئی میں جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایل ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
ذرائع کے مطابق اے پی ایل کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply