معروف ٹک ٹاکر نور بٹ خطرناک ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے الزام میں گرفتار

0
7

لاہور کے علاقے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) میں خطرناک ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے الزام میں ٹریفک پولیس نے معروف ٹک ٹاکر نور بٹ کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے نور بٹ کو کلمہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ سڑک پر تیز رفتاری اور خطرناک انداز میں گاڑی چلا رہی تھیں، جس سے دیگر شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔
واقعے کے بعد نور بٹ کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن ساجد خلیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مقدمے میں عائد الزامات کی حتمی تصدیق قانونی کارروائی اور متعلقہ شواہد کی روشنی میں ہوگی۔

Leave a reply