پی ایس ایل 12کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی سائننگ مکمل

0
6

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، لیگ کی 8 میں سے 6 فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے معاہدے کرلیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ براہ راست سائننگ کے مرحلے میں سب سے مہنگے کھلاڑی رہے جن سے راولپنڈیز نے 9 کروڑ 15 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن سے 7 کروڑ 63 لاکھ روپے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ ہی کے میٹ ہینری سے 7 کروڑ 7 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا۔

Leave a reply