پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کا شیڈول آگیا

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کے شیڈول کی منظوری دے دی جس کے تحت اگلے سال میٹرک کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونگے ۔
رواں سال صوبے کے مختلف بورڈز کے تحت ہونے والے میٹرک امتحانات میں لڑکیوں نے میدان مارا تھا جبکہ نویں جماعت کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے تھے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہوں گے جن کے نتائج کا اعلان 20 جولائی 2027 کو کیا جائے گا۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 دسمبر سے 28 دسمبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔















