سٹیٹ بینک نے 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

0
3

پاکستان نے ہندو مذہبی و روحانی رہنما ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت نے ماتا صاحب ہاسی دیوی کی مذہبی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف میں یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دی تھی، جو 27 نومبر سے اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز پر دستیاب ہے۔
سکے کا وزن 13.5 گرام اور قطر 30 ملی میٹر ہے، جبکہ اس کی تیاری میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل استعمال کیا گیا ہے۔ سکے کے سامنے والے رخ پر پاکستان کا ہلال و ستارہ، اجرا کا سال 2026ء اور مالیت 200 روپے درج ہے۔

Leave a reply