شوگرملز کو چینی برآمد کی اجازت مل گئی

0
56

اسلام آباد: شوگر ملز مالکان کی درخواست پر چینی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےاضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی تیاری شروع کر دی ہے اور پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی اجازت ملی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ اور چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہوگا اور مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی جائے گی۔

شوگر ملز نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا، اور پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت مانگی تھی۔ وزیراعظم نے حال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی۔

Leave a reply