سونےکی قیمت میں ہوشربااضافہ

0
45

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ہوشربااضافہ ہونے کے بعدفی  تولہ سوناکتنےکاہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہونےسےسونا 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز سونےکی قیمت میں استحکام رہاتھا۔ سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے فی تولہ پر مستحکم رہاتھا۔10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر مستحکم رہا تھا۔

Leave a reply