منکی پاکس مریضوں کیلئے مختص ہسپتالوں کی تعدادمیں اضافہ

0
28

محکمہ صحت نےمنکی پاکس مریضوں کےلئے مختص ہسپتالوں کی تعداد6سےبڑھاکر9کردی۔ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔
تین نئے ہسپتالوں میں چلڈرن ہسپتال لاہور ، چلڈرن ہسپتال فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں۔لاہور جنرل ہسپتال کو منکی پاکس مریضوں کیلئے مخصوص کیا گیا۔مخصوص ہسپتالوں میں مریضوں کو قرنطینہ کرنے کی سہولت موجود ہے ۔
ائیرپورٹ سے آنے والے مریضوں کو جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال لایا جائے گا۔بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد بھی مخصوص ہسپتالوں میں شامل جبکہ نشتر ہسپتال ملتان کو بھی منکی پاکس کیلئے مخصوص ہسپتالوں میں شامل کیا گیا ہے۔
تمام ہسپتالوں کو منکی پاکس کے حوالے سے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply