
کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقدہوئی،جس میں اندرونی وبیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ کانفرنس کےشرکاکا کہنا تھا کہ خضدار میں یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعےکی گئی، دہشت گردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آرکےمطابق فورم کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کودانستہ نشانہ بنانا انسانیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ایسا عمل بین الاقوامی قوانین کی صریحاً اور قابلِ مذمت خلاف ورزی ہے۔
فورم نے معرکہ حق کے ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل کو سراہا۔ اس موقع پر آپریشن’’ بنیان مرصوص ‘‘اور ضلع خضدار میں دہشت گرد حملے کے شہدا کے لیے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
کورکمانڈرزکانفرنس میں اس عزم کااعادہ کیاگیاکہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرنے پاکستان کے عوام کی غیرمتزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد پر پورا اترنےکے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں۔
فورم نے کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لیے جاری منصفانہ جدوجہد اور کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ججزٹرانسفرکیس کی آئندہ سماعت کاوقت تبدیل
اپریل 23, 2025 -
ایپل 16 سیریز کا سستا ترین فون کب متعارف کرایا جائے گا؟
جنوری 2, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔