مرد، مرد نہیں ہوتا پیسہ ’مرد‘ ہوتا ہے، سنندا شرما

بھارت کی پنجابی فلموں کی اداکارہ و گلوکارہ سنندا شرما کا کہنا ہے کہ مرد، مرد نہیں ہوتا پیسہ مرد ہوتا ہے۔
حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سنندا شرما نے کہا کہ پیسہ سب کچھ ہوتا ہے، انسانوں کے ساتھ حادثے ہوتے ہیں، خاص کر لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے کہ ہم پہلے بھولے پن میں پیار کرتے ہیں پھر ہمیں اگلا انسان سکھا کر جاتا ہے کہ تمہارا پیار کافی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایک چیز لکھی تھی کہ ایک امیر زادی نے چھین لی محبت میری اور میری ماں کہتی تھی کہ پیسہ کوئی بڑی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو آپ کی نظر میں کمزور ہے وہ کمزور ہوتا نہیں ہے، اس کے پاس پیسہ اور طاقت نہیں تو اسے کمزور تصور کیا جاتا ہے، پھر اس کے ساتھ برا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کیا ہی ہوجائے گا۔
پروگرام کے میزبان نے کہا کہ وہ ایک جملہ تھا ناں کہ گلی، محلوں کا پیار اکثر ڈاکٹر اور انجینئرز کو ساتھ لے جاتا ہے۔سنندا نے کہا کہ آپ کے پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ میں نہیں مانتی کہ لوگ ہوش میں رہ کر کسی کے ساتھ کچھ غلط کرسکتے ہیں لیکن اب مانتی ہوں کہ لوگ جان بوجھ کر آپ کے ساتھ غلط کرتے ہیں۔















