عمر ڈھل گئی مگر ماں کی محبت نہ بدلی، بیٹے کے لیے بڑا فیصلہ

برطانیہ کے شہر لیورپول میں ماں کی اپنے بیٹے سے محبت کی انوکھی مثال سامنے آئی، جہاں 98 سالہ ایڈا نے اپنے 80 سالہ بیٹے کے قریب رہنے کے لیے اسی کیئر ہوم میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔
80 سال کی عمر میں بھی بیٹا ماں کے لیے آج بھی وہی بچہ ہے، جس کی قربت میں رہنے کے لیے انہوں نے اپنی زندگی کا یہ مرحلہ بھی اس کے ساتھ گزارنے کا انتخاب کیا۔
ماں بیٹے کی محبت کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔















