پیشے سےبےلوث محبت اورفرض شناسی کی مثال،ٹریفک وارڈن کوانعام سے نوازدیاگیا

لاہور پولیس کے ایک افسر نے دورانِ ڈیوٹی فرض شناسی اور بہادری کی شاندار مثال قائم کی ہے۔
ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور نے دورانِ ڈیوٹی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن محمد عدنان کو تعریفی سند اور کیش انعام سے نوازا۔
یہ اعزاز انہیں مال روڈ پر شدید بارش کے دوران گرنے والے درخت کو بروقت ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال رکھنے پر دیا گیا۔ ان کے بروقت اقدام سے شہریوں کو شدید مشکلات سے بچایا جا سکا۔
لاہور پولیس کے مطابق ایسے اہلکار محکمہ پولیس کا فخر ہیں جو ہر مشکل صورتحال میں شہریوں کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔















