فیلڈ مارشل عاصم منیر نوبل امن انعام کے حقدار ! چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی میاں طارق جاوید کا بڑا مطالبہ

0
5

چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی میاں طارق جاوید نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبل امن انعام کا حقدار قرار دیتے ہوئے انہیں یہ اعزاز دینے کا مطالبہ کردیا۔
میاں طارق جاوید کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے پیش نظر وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہیں۔
چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات اور امن کے لیے کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے اور انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔
میاں طارق جاوید کے مطابق پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

Leave a reply