سکولوں میں ہفتہ وارجمعےکی چھٹی پروزیرتعلیم پنجاب نےوضاحت دیدی

0
115

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں جمعہ کی چھٹی کو مستقل کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جمعہ کی چھٹی مستقل نہیں کی جائے گی بلکہ آئندہ چند ہفتوں میں اسے ختم کر دیا جائے گا۔
ان کے مطابق اس حوالے سے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
وزیر تعلیم نے گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق قیاس آرائیوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں میں کمی سے متعلق فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا، جس کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دیں گی۔

Leave a reply