وزیر اعظم نے پی ایس ایل پلے آف میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دے دی

0
2

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پلے آف میچز میں بھی شائقین کو اسٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پلے آف مرحلے کے تمام میچز میں تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پلے آف میچز کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی، جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ تماشائی آمد و رفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
اس سے قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلے میچ میں کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گی۔ اس کے بعد پہلا ایلی منیٹر لاہور میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرا ایلی منیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہوگا جبکہ پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply