جرمنی کا ایران امریکا معاہدے کے بعد مائن سوئپر بھیجنے کا اعلان

جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے ایک مائن سوئپنگ جہاز تعینات کیا جائے گا۔
جرمن وزارت دفاع کے مطابق آئندہ دنوں میں ایک مائن سوئپنگ بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کا منصوبہ ہے، تاہم یہ تعیناتی صرف جنگ بندی کی صورت میں عمل میں آئے گی اور اس کے لیے پارلیمان کے ایوانِ زیریں کی منظوری بھی ضروری ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ترکیہ بھی یہ عندیہ دے چکا ہے کہ جنگ بندی کے بعد وہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے مشن میں حصہ لے گا۔















