پی ایس ایل: دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سےمات دیدی

پی ایس ایل 11 کے ایک میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جہاں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
پشاورزلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل 83 اور بابر اعظم 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ فخر زمان 58 اور ڈینئل سیمز 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس شکست کے ساتھ پشاور زلمی کو ایونٹ میں پہلی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کی اس کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تبدیلی دیکھنے میں آئی، تاہم پلے آف کی دوڑ ابھی بھی دلچسپ مرحلے میں ہے۔















