حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان

0
14

حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان کردیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کردی گئی، جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ان نرخوں کا اطلاق 28 ستمبر تک رہے گا۔

Leave a reply