حکومت کی آئی ٹی، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس رعایت مزید 3 سال جاری رکھنے کی تجویز

0
8

وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر، فری لانسرز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کے لیے ٹیکس رعایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں آئی ٹی خدمات، سافٹ ویئر ہاؤسز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹرز کو معیشت کے اہم اثاثوں کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئی ٹی برآمدات پر عائد 0.25 فیصد فائنل ٹیکس رجیم (FTR) کی رعایت 30 جون 2026 کو ختم ہونا تھی، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر اسے مزید تین سال یعنی 30 جون 2029 تک جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کا مقصد آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔

Leave a reply