بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے،سہیل آفریدی

0
5

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جمعرات والے دن تمام پارلیمنٹرین اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ کل تمام پارلیمنٹرین سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی فیملی گارنٹی دے رہی کہ ہم سیاسی بات نہیں کریں گے، ہماری گارنٹی مان کر ملاقات کروائیں وہ سیاسی بات نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا صرف یہی مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بہترین علاج ہونا چاہئے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی دونوں کی صحت خراب ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش ختم ہونی چاہیے۔

Leave a reply