
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) سے رجوع کر لیا ۔
شرجیل انعام میمن نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کی تشہیر کے خلاف 9 اگست کو باقاعدہ تحریری شکایت جمع کرا دی ۔
سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا گیا کہ گلستانِ جوہر کراچی میں واقع گیسٹ ہاؤس شرجیل میمن کی ملکیت ہے۔ جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔
شرجیل میمن نے معاملے کا فوری نوٹس لے کر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات اور انکوائری میں مکمل تعاون کریں گے۔















