سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں “اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں۔
میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے فریق کی مداخلت نہ ہو تو آبنائے ہرمز کھولی جا سکتی ہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان فی الحال براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔















