بھارت نے مئی 2025 میں بڑی غلطی کی، پاکستان نے دندان شکن جواب دیا: عظمیٰ بخاری

0
3

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مئی 2025 میں بھارت نے اپنی تاریخ کی ایک بڑی غلطی کی، جس کا پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاکر پاکستان پر جارحیت مسلط کی، تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، جسے آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے چند ہی لمحوں میں دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، جبکہ پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق اس جنگ میں بھارت کو ایسی شکست ہوئی جس کا صدمہ ایک عرصے تک محسوس کیا جاتا رہا، جبکہ پاکستان کی کامیابی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معرکے میں پاک فوج کو ایک بہترین اور پیشہ ور فوج کے طور پر سراہا گیا، اور بھارتی طیاروں کی تباہی آج بھی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ “آپریشن بنیان مرصوص” دنیا کی افواج کے لیے ایک اہم مثال بن چکا ہے، جبکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستانی قوم نے بھی سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔
عظمیٰ بخاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب بھی ملک کے دفاع کی بات آئے گی، پوری قوم متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔

Leave a reply