شوہر سے ہر بات شیئر کرنا ضروری نہیں ، بعض اوقات وہ انہیں بطور طعنہ استعمال کر تےہیں،فضیلہ قاضی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ فضیلہ قاضی نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کی ہر بات اپنے شوہروں سے شیئر کرنے سے گریز کریں۔کیونکہ بعض اوقات وہ انہیں بطور طعنہ استعمال کر تےہیں۔
ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا اور خاص طور پر دوستی کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اپنے بھائیوں، بیٹوں اور شوہر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، تاہم ان کی زیادہ گہری دوستی اپنے بھائیوں سے ہے، جن سے وہ کھل کر ہر بات شیئر کر لیتی ہیں۔
فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں بیٹی یا بہن نہ ہونے کی وجہ سے وہ مرد رشتہ داروں کے زیادہ قریب ہیں، اور اسی وجہ سے وہ اپنے بھائیوں اور بیٹوں سے زیادہ بات چیت کرتی ہیں۔اداکارہ نے اپنے تجربے کی بنیاد پر کہا کہ شوہر سے ہر بات شیئر کرنا ضروری نہیں ہوتا، کیونکہ بعض اوقات مرد باتوں کو یاد رکھتے ہیں اور بعد میں انہیں بطور طعنہ استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بات بتانے کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا، اس لیے خواتین کو سوچ سمجھ کر اپنی باتیں شیئر کرنی چاہئیں۔















