
این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ کامیاب ہوگئے۔
بہاولپورکے حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔حلقہ این اے 168 کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک منیر اقبال چنڑ 79306 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42623 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔















