
ماہرِ نجوم قلبِ اعظم نے پاکستان کی سیاسی صورتحال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔
قلبِ اعظم کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں مارشل لاء لگتا ہوا نظر نہیں آرہا۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پاس وسیع اختیارات ہیں اور وہ بہت سے اہم فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہیں، تاہم وہ صدرِ مملکت اور وزیراعظم سے طاقتور ہونے کے باوجود آئینی طور پر ان کے ماتحت ہیں۔
ماہرِ نجوم کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر یا وزیراعظم بننے کے امکانات بھی انہیں نظر نہیں آرہے، بلکہ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریاں اور مدت پوری کریں گے۔
قلبِ اعظم نے مزید دعویٰ کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ستارے ہر حوالے سے انتہائی طاقتور ہیں اور وہ مستقبل میں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے اہم فیصلے بھی کریں گے۔















