نادرا نے شناختی کارڈ کے اجرا اور وصولی سے متعلق نئی ہدایت جاری کر دی

0
3

 نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے اہم انتباہ جاری کیا ہے۔

نادرا کے مطابق نئے شناختی کارڈ یا اس کی تجدید کے لیے درخواست جمع کرانے والے شہری مقررہ مدت میں اپنا شناختی کارڈ لازمی وصول کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر شناختی کارڈ مقررہ مدت کے اندر وصول نہ کیا جائے تو ڈلیوری کی آخری تاریخ کے تین ماہ بعد اسے تلف کر دیا جاتا ہے، جس کے بعد دوبارہ کارڈ بنوانے کے لیے نئی درخواست اور فیس جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ یا دفتر میں درخواست دیتے وقت اپنے مطلوبہ پتے پر ڈلیوری کا آپشن منتخب کریں تاکہ شناختی کارڈ گھر بیٹھے وصول کیا جا سکے۔

Leave a reply