کاہنہ جیسے سانحات کےبعدرات کونیندنہیں آتی،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
6

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب کاہنہ جیسے سانحات ہوتے ہیں تو انہیں رات کو نیند نہیں آتی۔
لاہور میں پیغام امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سانحہ کاہنہ میں 14 معصوم بچے جان سے گئے، والدین کو اپنے بچوں کو باہر بھیجنے سے پہلے تسلی کرلینی چاہیے کہ ان کے بچے محفوظ ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو مجھے رات کو نیند نہیں آتی، جب کوئی گٹر میں گر کر مرتا ہے تو یہ میری ذمہ داری ہے، انتظامیہ رات کو گٹر کا ڈھکن لگاتی ہے اور کوئی اس کو چوری کرلیتا ہے۔
مریم نواز نے خطاب میں مزید کہا کہ سرگودھا میں بچی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بہت دلخراش تھا، ایک بچی گھر سے 50 روپے لے کر چیز لینے گئی اور اس کی تذلیل کی گئی، معصوم بچی کا گلہ کاٹ دیا گیا کہ اس کی پہچان نہ ہو سکے۔

Leave a reply