
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نےکہاہےکہ پنجاب میں اب امتحانی پرچوں کی مینول کے بجائے ای مارکنگ ہوگی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں امتحانی پرچوں کی مینول چیکنگ مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی اور اس کی جگہ جدید ای مارکنگ نظام نافذ کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ مکمل آن لائن ری چیکنگ، شفاف عملی امتحانی جانچ اور تربیت یافتہ نگران عملے کے ذریعے امتحانی نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔















