سندھ حکومت کا29جولائی کوصوبہ بھرمیں عام تعطیل کااعلان

0
7

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ حکومت نے 29 جولائی بروز بدھ صوبہ بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے تمام دفاتر، خودمختار ادارے اور تعلیمی ادارے 29 جولائی کو بند رہیں گے۔
صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس بھٹ شاہ میں بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، جس میں سندھ بھر سے بڑی تعداد میں زائرین شرکت کریں گے۔

Leave a reply