
سونے کے دام ایک بار پھر گر گئے، فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 973 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر سونا 128 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔















