
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ بیک ڈور رابطوں کے باعث ملتوی نہیں کیا گیا۔
لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کا تاحال کوئی سگنل نہیں ملا، تاہم اسے مزید وقت دیا گیا ہے۔
سلمان اکرم نے کہا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر کے پیشِ نظر سب کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، جبکہ پی ٹی آئی کا مطالبہ بانی کو شفا ہسپتال منتقل کرنا ہے۔















