ہم نے دونوں ٹیسٹ میچز میں غلطیاں کیں کھلاڑی اہم مواقع پر سنچریاں مکمل نہیں کر سکے،کپتان شان مسعود

0
3

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے دونوں ٹیسٹ میچز میں ایسی غلطیاں کیں جن پر فوری کام کرنے کی ضرورت ہے، جب کوئی ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں پہنچتی ہے تو بیٹرز کو بڑی اننگز کھیلنا ہوتی ہیں، مگر پاکستانی کھلاڑی اہم مواقع پر سنچریاں مکمل نہ کر سکے۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بہتری کے لیے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے اور ہر ملک کے خلاف کم از کم تین سے چار ٹیسٹ میچز کی سیریز ہونی چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو مستقل مزاجی کے ساتھ خود کو منوانے کا موقع مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ سلہٹ ٹیسٹ کی وکٹ آخری روز بھی بیٹنگ کے لیے سازگار تھی جبکہ بنگلہ دیش میں دونوں وینیوز پر معیاری پچز اور اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
قومی کپتان کے مطابق چیلنجز کا سامنا کرنا ہی اصل پیشہ ورانہ طرزِ عمل ہے اور وہ ہمیشہ فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

Leave a reply