وائٹ ہاؤس میں فوٹو سیشن: امریکی خاتون اول کی ٹرمپ سے ہاتھ چھڑانےکی ویڈیو وائرل

0
1

امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہاتھ چھوڑتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اور برطانیہ کے شاہ چارلس اپنی بیگمات کے ہمراہ وائٹ ہاؤس سے عشائیے کے لیے باہر نکلے تو فوٹو سیشن کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
اس موقع پر میلانیا نے پہلے ٹرمپ کا ہاتھ چھوڑ دیا، جبکہ ٹرمپ دوبارہ ان کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔ چند لمحوں بعد واک کے دوران انہوں نے پھر ہاتھ تھاما، تاہم کچھ ہی دیر بعد میلانیا دوبارہ ہاتھ چھڑاتی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، اور کچھ صارفین اسے میلانیا کی بے رُخی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی دونوں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں۔

Leave a reply