آئندہ سال سمارٹ فون میں آنیوالے 8 نئے ایموجیز سامنے آگئے۔مختلف ایپس کا استعمال کرتے ہوئےروزمرہ پیغامات میں ایموجی کا استعمال اب معمول بن چکا ، چاہے وہ دوستانہ مسکراہٹ ہو یا کوئی شرارتی ایموجی وغیرہ۔۔۔اس سلسلے میں یونی کوڈ سٹینڈرڈ کے ورژن 16.0 کیلئے 8 نئے ایموجیز کی تصدیق کر دی ہے۔
یونی کوڈ کنسورشیم نے جن ایموجیز کی تصدیق کی ہے، ان میں انگلیوں کے نشانات، ایک پودا، بغیر پتوں کا درخت اور برطانوی خودمختار جزیرے سرک کا جھنڈا شامل ہیں۔
یہ جزیرہ فرانس اور برطانیہ کے درمیان انگلش چینل میں موجود ہے۔یونی کوڈ نے مارچ 2022 میں نئے جھنڈوں کی شمولیت روک دی تھی، لیکن سرک کا جھنڈا اس پالیسی کے بعد پہلا جھنڈا ہوگا ،جو شامل کیا جائے گا۔
ان ایموجیز کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے،مگر سوشل میڈیا پر چہرے پر تھکن کے اثرات والے ایموجی پر ابھی سے بحث شروع ہو گئی ہے۔یہ نئے ایموجیز 2025 تک متعارف ہوں گے اور صارفین میں پہلے ہی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کی تیز ترین سروس متعارف
اکتوبر 12, 2024پاکستان میں آئی فون 16 ٹیکس کے بعد کتنے کا ہے؟
اکتوبر 11, 2024سام سنگ نے نیا فون گلیکسی اے 16 فائیو جی متعارف کروا دیا
اکتوبر 10, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سکول میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد
فروری 26, 2024 -
بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری:اڈیالہ جیل سےبڑی گرفتاری
اگست 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔